Image

گلگت، طالبات کےلئے وظائف کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا

گلگت اور گردونواح کے علاقوں میں دو کلومیٹر دور سے سرکاری سکولوں مےں پڑھائی کے لئے جانے والی طالبات کو نقد رقوم ادا کی گئیں۔ گرلز پرائمری سکول جاگیر بسین میں منعقدہ تقریب کے دوران90 طالبات مےں وظائف تقسےم کئے گئے ہائیر سیکنڈری و پرائمری سکول جاگیر بسین اور ہینزل گرلز مڈل سکول کی کلاس 6 سے 10 تک کی 90 بچیوں کو 10800 روپے فی کس کے حساب سے 9 لاکھ 72 ہزار روپے تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے دوران محکمہ تعلیم ضلع گلگت کے ڈپٹی ڈائریکٹر عاقل حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بچیوں میں شرح خواندگی بڑھانے کے لئے ٹرانسپورٹیشن چارجز کی مد یہ وظیفہ فراہم کیا گیا ہے تاکہ طالبات میں تعلیم کی شرح بڑھ سکے انہوں نے کہا کہ اےک پڑھی لکھی ماں سے پورا خاندان خواندہ ہوتا ہے حکومت کی جانب سے بچےوں کی تعلےم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے خصوصا وطالبات جو دور دراز علاقوں سے معاشی مجبورےوں کی وجہ سے تعلےم کی نعمت سے محروم ہےں ان کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹےشن چارجز کی مد مےں وظےفہ دےا جارہا ہے ۔ پہلی بار طالبات کے لئے شروع کئے گئے وظےفہ کی وجہ سے خواتےن مےں تعلےم کے شعبے کو فروغ دےنے مےں مدد ملے گی اس موقع پر گر لز ہائےر سےکنڈری سکول جاگےر بسےن کی پرنسپل فاطمہ وفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے وظےفہ کی فراہمی تعلےم کے شعبے کو فرو غ دےنے مےں نےک شگون ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ گرلز ہائےر سےکنڈری سکول اور گرلز پرائمری سکول جاگےر بسےن مےں طالبات کو تعلےم کے زےور سے مزےن کرنے کے لئے اعلی تعلےم ےافتہ عملہ محنت کر رہا ہے ےہی وجہ ہے کہ کسی بھی سرکاری سکول کے مقابلے مےں گرلز ہائےر سےکنڈری سکول اور پرائمری سکول جاگےر بسےن مےں طالبات کی بہت بڑی تعداد تعلےم کے زےور سے آراستہ ہو رہی ہےں انہوں نے حکومت اور محکمہ تعلےم کے حکام کی تعلےم دوست پالےسےوں کی تعرےف کی اور اپنی اور سکول عملے کی جانب سے تعلےم کی ترقی کے لئے مذےد اقدامات اٹھانے کی ےقےن دہانی کرائی ۔