Image

مجھے پرکشش بنانے میں صدف کا ہاتھ ہے، شہروز سبزواری

 اداکار شہروز سبزواری نے خود کو پرکشش قرار دیتے ہوئے اس کا کریڈٹ اہلیہ صدف کنول کو دے دیا۔حال ہی میں شہروز سبزواری نے پوڈکاسٹ شو میں آن لائن شرکت کی، جہاں انہوں نے حال ہی میں نشر ہونے والے اپنے ڈراموں اور شوبز مصروفیات سمیت اپنی فٹنیس اور خوبصورتی پر کھل کر باتیں کی۔پروگرام کے دوران شہروز سبزواری نے اپنی فٹنس کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے اب میٹھا کھانا بلکل بند کردیا ہے، جس وجہ سے ان کی فٹنس بہتر ہوئی ہے۔اپنی خوبصورتی، گوری رنگت اور پرکشش شخصیت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ ان کی گوری رنگت اور پرکشش شخصیت کے پیچھے ان کی اہلیہ صدف کنول کا ہاتھ ہے۔انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جب سے انہیں صدف ملی ہے، تب سے وہ نکھر گئے ہیں اور ان کی رنگت گوری ہونے سمیت ان کی شخصیت پرکشش ہوگئی ہے اور ان تمام باتوں کا کریڈٹ ان کی اہلیہ کو جاتا ہے۔