Image

چیف سیکرٹری سے پوزیشن ہولڈرز طالبات اور اہلخانہ کی ملاقات

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی سے فیڈرل بورڈ میں میٹرک کے امتحان میں ٹاپ کرنے والی گلگت بلتستان کی طالبات اور ان کے اہل خانہ نے  ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے کہا کہ بیٹیاں اپنے والدین کے لیے ہمیشہ فخر کا باعث ہوتی ہیں۔مجھے ان کی سول سروس میں شامل ہونے اور پاکستان کی خدمت کرنے کی خواہش اور عزم کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی تاہم، میں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنے آپشنز کھلے رکھیں، سخت محنت کریں اور اپنی پڑھائی پر توجہ دیں۔اس موقع پر انہوں نے فیڈرل بورڈ میں میٹرک کے امتحان میں ٹاپ کرنے والے گلگت بلتستان کی طالبات نور فاطمہ اور ابیہا عباس کو ان کی شاندار کامیابی پر انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد بھی دی۔