Image

متھیرا نے ملالہ یوسفزئی کو ’منافق‘ قرار دے دیا

پاکستان کی مشہور ماڈل اور میزبان متھیرا نے ملالہ یوسفزئی کو منافق قرار دے دیا۔

اکثر متنازعہ بیانات کی وجہ سے سُرخیوں کا حصہ بنے رہنے والی میزبان متھیرا نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بین الاقوامی ستاروں کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے پر منافق قرار دیا۔

گزشتہ روز ملالہ کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی ووڈ کے دیگر فنکاروں کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کرنے کے بعد متھیرا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام  اکاؤنٹ پر ان تصاویر کو اسٹوری  پر لگاتے ہوئے لکھا کہ ’انہیں صرف ایسے فنکاروں کے ساتھ تصویریں کھنچوانے کا معاوضہ ملتا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس مشکل وقت میں جب ہمارا ملک ڈوب رہا تھا اس وقت انہوں نے ایک بار بھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور اب وہ موجودہ حالات اور ہمارے ملک کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تقریریں کر رہی ہیں‘۔