لوگ سچ جانے بغیر کسی کی زندگی کا تماشا بنا دیتے ہیں‘ متھیرا

معروف ٹی وی ہوسٹ متھیرا نے شہباز شگری کو دھوکا دینے کے الزامات لگنے پر آئمہ بیگ کی حمایت کی ہے۔ متھیرا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر آئمہ بیگ کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت برا محسوس ہورہا ہے کہ لوگوں کی وجہ سے آئمہ بیگ کو کافی مشکل وقت سے گزرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ انتہائی بری اور افسوسناک بات ہے کہ لوگ سچ جانے بغیر اپنی رائے قائم کرلیتے ہیں اور کسی کی نجی زندگی کا تماشا بنا دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہاگر کوئی شخص مشہور ہے تو اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں ہے کہ ان کی کوئی اپنی نجی زندگی نہیں ہے۔ متھیرا نے مداحوں سے اپیل کی کہ شہباز اور آئمہ دونوں کو وقت دیں، یہ ان کی نجی زندگی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پر سکون رہیں اور اس طرح کسی کی ذہنی صحت کو خطرے میں نہ ڈالیں۔