فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ ریشم نے دریا میں پلاسٹک کی تھیلیاں پھینکنے پر تنقید کی زد میں آنے کے بعد سڑکوں کی صاف صفائی شروع کر دی ۔حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سڑک کی صفائی کر رہی ہیں۔ شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ پچھلے کچھ دنوں میں مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، میں ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری اصلاح کی۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان کو ہمیں ایسے ہی صاف رکھنا چاہیے جیسے ہم اپنے گھر کو رکھتے ہیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ میں نے صفائی کرنے کی ویڈیو اس لیے پوسٹ کی تاکہ میرے پہلے عمل سے جو تکلیف آپ کو ہوئی وہ دور ہو جائے۔
