Image

مخالفین کی سیاسی دکانیں بند کرادیں، خالد خورشید


 وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید ایک روزہ دورے پر استور پہنچ گئے ان کے ہمراہ سنیر صوبائی وزیر کرنل عبیداللہ ،صوبائی وزیر سیاحت راجا ناصر ،صوبائی وزیر خوراک شمس الحق لون بھی موجود تھے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے رٹو میں گرلز ڈگری کالج کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استور کے بالائی علاقے میں گرلز ڈگری کالج کے قیام کے بعد یہاں پر خواتین کے لیے تعلیم کی بہترین سہولیات میسر ہوگی استور کے بالائی علاقوں کی بچیاں جو میٹرک کے بعد گھروں تک محصور تھی الحمداللہ اس کالج کے قیام کے بعد گھروں کی دہلیز پر تعلیم کی سہولت ملے گی انہوں نے مزید کہا کہ استور میں مزید دو بجلی کے نئے منصوبوں کی تعمیر کی جائے گی اور عوام کے لیے یہ خوشخبری ہے استور ویلی روڈ کا فیز ون شونٹر پاس کی دامن سے رٹو تک روڈ اگلے دو مہنے تک ٹینڈر ہوگا ہماری حکومت نے گلگت بلتستان کے اندر تعمیر ترقی کے عظیم منصوبوں کا جال بچھایا ہے انشاءاللہ ہماری پانچ سالہ مدت پوری کے کے جب دوبارہ الیکشن کی طرف جائے گی تب استور سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا سڑکوں کا جال بچھائینگے جو لوگ ہمارے خلاف چوک چوراہوں میں الزامات لگاکر سیاسی دوکانداری کررہے ہیں ان کی دوکانداری اب ہمیشہ کے لیے بند ہوچکی ہے گلگت بلتستان کے اندر عوام سے خدمت کا ووٹ لینا ہوگا تقریب سے سینئر صوبائی وزیر کرنل عبید اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے عوام کو حقیقی معنوں میں خدمت کی ہے تعیلم جیسی عظیم نعمت سے آرستہ کرنے کے لیے یہاں کی عوام کو گرلز ڈگری کالج کا آج سنگ بنیاد رکھا ہے انشاللہ اب عوام اور بالخصوص بچیوں کی تعلیم کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا ہماری حکومت کے خلاف چند لوگ پروپیگنڈا کررہے ہیں کی شراب بل پاس کیا ہے حالانکہ یہ بل 2018میں ٹیبل ہوا ہے بے بنیاد پربگنڈا کرنے والوں کے لیے اب تمام راستے بند ہوچکے ہیں اسلیے وہ بند گلی میں صرف الزامات اور واویلا کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اپنے دورہ استور کے موقعے پر عیدگاہ میں اے پی ایس سکول اور گرلز ڈگری کالج عیدگاہ کی بھی سنگ بنیاد رکھا وزیر اعلی شدید بارشوں کے باوجود عوامی وفود سے ملاقاتیں اور تین اہم پراجیکٹس کے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد گلگت روانہ ہوا۔