63

آنے والی کابینہ اجلاس میں ہر صورت عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے گا،سید سہیل عباس

گلگت(نمائندہ خصوصی) مشیر قانون سید سہیل عباس شاہ نے کہا ہے کہ آنے والی کابینہ اجلاس میں ہر صورت عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے گا عارضی ملازمین کی بین الاضلاعی اجلاس کے بعد مشیر قانون سے ملاقات ہوئی جس میں ہوئی ملاقات میں عارضی ملازمین نے تحفظات سے آگاہ کیا عارضی ملازمین نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ابھی تک عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے بجائے ملازمتوں کے حوالے سے اشتہارات دئے جارہے ہیں ایک بل دو مرتبہ اسمبلی سے پاس ہوا ہے ایکٹ بننے کے بعد کابینہ نے بھی مستقلی کے حوالے سے ڈیٹا مانگا جس پر بیوروکریسی ہیرا پھیرا کرنا چاہتی ہے جس کے باعث سخت بے چینی پائی جارہی ہے اس لیے عارضی ملازمین جس میں کنٹریکٹ، کنٹیجنٹ اور پراجیکٹس کے ملازمین ہیں نے احتجاج اور لانگ مارچ کے حوالے سے رابطے کیے ہیں۔ عارضی ملازمین کے وفد سے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے چیئرمین مشیر قانون سید سہیل عباس شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت عارضی ملازمین کو مستقل کرنے میں سنجیدہ ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی کوتاہی نہیں ہورہی بلکہ ایک ہفتے کے اندر تمام ڈیٹا منگوالیا جائے گا اور عارضی ملازمین کو آنے والے کابینہ اجلاس میں مستقل کیا جائے گا عارضی ملازمین نے عارضی طور پر کابینہ اجلاس تک احتجاج موخر کردیا اور یقین دہانی پر مشیر قانون کا شکریہ بھی ادا کیا گیا