16

اپوزیشن کی بے مقصدتحریک اپنی موت آپ مرچکی،عثمان بزدار

 وزیراعلی پنجاب  عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی بے مقصد تحریک اپنی موت آپ مر چکی ہے، عوام کو افراتفری پھیلانے کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں۔ اپنے بیان میں  وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا  کہ عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے، فلاح عامہ کے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کر کے عوام کو ریلیف دیں گے، پائیدار ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کا حل اور ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں، کسی کو بھی افراتفری پھیلانے کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں، وطن عزیز کو آگے لے جانے کے لئے مزید محنت اور عز م سے کام جاری رکھیں گے۔