16

براڈشیٹ سے کرپٹ اشرافیہ کی منی لانڈرنگ بے نقاب ہوئی،شہزاد اکبر

مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ سے کرپٹ اشرافیہ اور ان کی منی لانڈرنگ بے نقاب ہوئی، انہوں نے اپنے دفاع کیلئے غلط بیانی سے کام لیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ جب بھی این آر او یا ڈیل ہوئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو فائدہ پہنچا۔ شریف خاندان نے پہلی ڈیل مشرف کے ساتھ کی اور بیرون ملک چلے گئے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کوئی فرق نہیں، دونوں نے ملک کو لوٹا۔ پیپلز پارٹی کی نظریاتی اساس ختم ہو چکی، اب نظریہ صرف لوٹ مار کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیٹف کے معاملے پر اپوزیشن نے کبھی عوام کیلئے ریلیف نہیں مانگا۔ مذاکرات کا حصہ رہا ہوں ، اپوزیشن نے صرف نیب قوانین ختم کرنے کی بات کی۔ یہ لوگ صرف ذاتی تحفظ چاہتے ہیں۔ وہ بحث الگ ہے کہ براڈشیٹ نے نیب کو معاونت کی یا نہیں۔