101

تہران : فخری زادہ کے قتل میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد ملوث

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) فخری زادہ کے قتل میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد ملوث تھی۔ اس بات کا انکشاف مؤقر جریدے جیوئش کرونیکل نے اپنی تازہ رپورٹ میں کیا ہے۔ جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایران کے 59 سالہ ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کو قتل کرنے کے لیے موساد کے ایجنٹوں نے ون ٹو ون کو مختلف ٹکڑوں میں تقسیم کرکے ایران اسمگل کیا تھا۔ رپورٹ میں ایٹیلی  جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی اور ایرانی شہریوں پر مشتمل تقریبا  20 رکنی گروہ نے محسن فخری زادہ کی آٹھ ماہ تک نگرانی کی اور اس کے بعد حملہ کرکے انہیں قتل کیا۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شائع شدہ رپورٹ کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔