52

جی بی کے ہسپتالوں کو بلا تعطل بجلی فراہمی کی ہدایت

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشیدکی صوبے کے بڑے ہسپتالوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چیف سیکریٹری گلگت  بلتستان کو خصوصی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشیدنے صوبائی ہیڈ کوارٹر ہسپتال، ریجنل ہسپتال چلاس، ریجنل ہسپتال سکردو اور دیگر اضلاع کے ڈی ایچ اوز کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے سپیشل لائنزلگانے کی ہدایات جاری کردی۔اس اہم اقدام سے ہسپتالوں میں علاج و معالجہ کی فراہمی میں بہتری اور مریضوں کی مشکلات میں کمی ہوگی۔