192

سلمان خان کے معروف شو بگ باس کی جواں سال ٹیلنٹ منیجر ٹریفک حادثے میں ہلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق 24سالہ پسٹا دھاکڑ ریئلٹی شو بگ باس کی شوٹنگ سے واپس جارہی تھیں کہ ان کی

بائیک کو حادثہ پیش آگیا۔

 پسٹا دھاکڑ اپنی ایک اسسٹنٹ کے ساتھ گھر جانے کے لیےنکلیں تو راستے میں اندھیرے کے باعث سڑک پر پڑنے والے گڑھا دکھائی نہ دیا جس کے باعث ان کی موٹر بائیک سنبھل نہ سکی اور گڑھے میں جاگری اور وہ سڑک پر گر گئیں۔

سلمان خان کی ٹیلینٹ منیجر روڈ پر گری ہی تھیں کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار وین ان پر چڑھ دوڑی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔