28

سوڈان،اقوام متحدہ کا دارفور سے امن دستوں کی واپسی کا فیصلہ

اقوام متحدہ نے بحران زدہ سوڈانی علاقے دارفور میں اپنا آپریشن تیرہ سال بعد ختم کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ اس حوالے سے 22 دسمبر کو عالمی سلامتی کونسل کی منظور کردہ ایک قرارداد پر عمل درآمد ہو گیا۔ اس امن مشن کے خاتمے کے بعد وہاں شہریوں کے تحفظ کی ذمہ داری سوڈانی حکومت کو منتقل کر دی گئی ہے۔ دارفور میں امن و سلامتی کی صورتحال ابھی تک تنا کا شکار ہے، اسی لیے انسانی حقوق کے کارکن عالمی ادارے کے اس فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں۔ دارفور میں مختلف اوقات میں عالمی ادارے کے 16 ہزار امن فوجی تعینات رہے۔ امکان ہے کہ سوڈان سے امن فوج کے دستوں کا انخلا 30 جون تک مکمل ہو جائے گا۔