61

سکردوروڈ کے معیارپرسمجھوتہ نہیں کیاجائیگا،تقی اخونزادہ

سکردو(وزیرمظفر)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما تقی اخونزادہ نے شاہراہ بلتستان کی ناقص تعمیر پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سکردو روڈ پر معیاری کام کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں جائیگا یہ شاہراہ ملکی دفاع معیشت اور لاکھوں لوگوں کے لئے شہ رگ کا درجہ رکھتی ہے انہوں نے اپنے ایک بیان میں نے کہاکہ دفاع پاکستان کے لئے سکردو روڈ کی دفاعی اہمیت سے ہر محب وطن واقف ہے اس سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا اور لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ۔سڑک کی تعمیر میں معیار اور پختگی کو ملحوظ خاطر رکھنا ایف ڈبلیو او کی پیشہ ورانہ ،اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے۔تقی ا خونزادہ نے مزیدکہا کہ پشتوں کے گرجانے سے نہ صرف اس روڈ پر مستقل سفر کرنے والے خوف اور ڈر میں مبتلا ہیں بلکہ لاکھوں سیاح  جواس سڑک کی تکمیل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں وہ بھی سفر کر نے سے گریزکرینگے لہذا ایف ڈبلیو او اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروکار لا ئے۔