30

سکردو :رنگاہ کیایک گھر میں پراسرار آتشزدگی ، خاتون جاں بحق

 سکردو(چیف رپورٹر)سکردو کے نواحی علاقہ رنگاہ کیایک گھر میں پراسرار آتشزدگی کے باعث خاتون جاں بحق ہوگئی اور گھر کے تین افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے بدھ کی صبح دس بجے رنگاہ میں تنویر نامی فوجی سپاہی اپنے بچوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھاکہ کچن میں موجود اپنی بہن مسمات(پرویز)کے چیخنے چلانے کی آواز آئی بہن کے چیخنے کی آواز سن کر تنویر اور اس کی بیگم نے کچن کا دروازہ کھولا تو اندر سے آگ کے شعلے بلند ہورہے تھے آگ کے خوفناک شعلوں سے تنویراس کی اہلیہ اور بیٹا بھی زخمی ہوگیاتاہم کچن میں موجود تنویر کی بہن مسمات پرویز جاں بحق ہوگئی آتشزدگی کے پراسرار واقعے میں زخمی ہونے والے زخمیوں کو پہلے ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو پہنچادیا گیا جہاں سے انہیں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیاتینوں زخمیوں کو سی ایم ایچ سکردو میں طبئی امداد دی جارہی ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 فائر برگیڈ کے عملہ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور متاثرہ گھرکو گھیرے میں لے لیا ایس ایچ او تھانہ ائرپورٹ غلام علی نے واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ رنگاہ میں آتشزدگی کا پراسرار واقعہ بدھ کی صبح نو بجے پیش آیا واقعے میں ایک خاتون جاں بحق تین افراد زخمی ہوگئے ہمیں بتایاگیا کہ آگ گیس سلنڈر پھٹنے سے لگی مگرابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا کہ گھر میں موجود دونوں سلنڈر ٹھیک ہیں ان میں سے کوئی سلنڈر نہیں پھٹا چولہا بھی ٹھیک تھا آگ کیسے اور کس طرح لگی تحقیقات کی جارہی ہے اس بات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے کہ واقعے کے پیچھے کوئی اور عنصر تو نہیں ہے پولیس پراسرار آتشزدگی کے واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات کررہی ہے زخمی تنویر کا ابتدائی بیان قلمبند کیاگیا ہے تاہم اس کی اہلیہ شدید زخمی ہونے کی وجہ بیان ریکارڈ نہ کرایا جاسکا