75

عوام کو درپیش مسائل و مشکلات حل کرنے اور سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لئے گراس روٹ لیول پر کام کیا جائے گا، صوبائی وزیر بلدیات

 گلگت( سٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر بلدیات حاجی عبدالحمید نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں میں اصلاحات کیلئے سفارشات مرتب کررہی ہے، بہت جلد لوکل کونسلات کیلئے اچھی خبر ملے گی گلگت بلتستان میں عوام کو درپیش مسائل و مشکلات حل کرنے اور سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لئے گراس روٹ لیول پر کام کیا جائے گا۔سیکریٹری بلدیات اختر حسین رضوی اور لوکل کونسل بورڈ کے ڈائریکٹر و چیئرمین ذالفقار احمد کے ہمراہ ضلع کونسل گلگت کے دفتر کے دورہ کے موقع پر ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات حاجی عبدالحمید نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صفائی ستھرائی کے نظام اور انفرا سٹرکچر کو بہتر سے بہترین بنانا ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ گلگت صوبائی دارالخلافہ ہے اسکی  خوبصورتی کیلئے صفائی پر توجہ دینا ہوگی، صفائی برقرار رکھنے کیلئے دکاندار حضرات کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، عوام کو آگاہی دینے کے ساتھ اپنی زمہ داریوں کو احسن انداز میں سرانجام دینے کیلئے اداروں کو  میرٹ پرکام کرنا ہوگا، تجاوزات، بغیر اجازت تعمیرات، گندگی کے سبب بننے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرونگا، بلدیاتی ادارو ں کے مسائل کے حل اور جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کیلئے صوبائی حکومت بھرپور تعاون کرے گی گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی تمام اضلاع میں صفائی کی صورتحال میں بہتری کیلئے عملی اقدامات کرے، فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے بلدیاتی اداروں میں اصلاحات کیلئے حکومت سفارشات مرتب کررہی ہے شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے بلدیہ عظمیٰ کے اقدامات قابل تحسین ہے۔ اس موقع پر ضلع کونسل گلگت کے چیف آفیسر شاہ ولی خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع گلگت میں 3 سب ڈویڑن ہیں جہاں پر ڈسٹرکٹ کونسل کا انجینئرنگ سیکشن فعال انداز میں کام کر رہاہے  چیف آفیسر نے گلگت ضلع کی تعمیر و ترقی میں ضلع کونسل کے مجموعی کارکردگی سے آگا ہ کیاوزیر بلدیات کے ہمراہ سیکرٹری اختر حسین رضوی اور لوکل کونسل بورڈ کے ڈائریکٹر ذوالفقار احمد بھی موجود تھے اس سے قبل صوبائی وزیر بلدیات حاجی عبدالحمید نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چیئرمین لوکل کونسل بورڈ سید اختر حسین رضوی  اور ڈائریکٹر ایل سی بی حاجی ذوالفقار احمدکے ہمراہ بلدیہ آفس اورطبڈلف ہاوس لائبریری کا بھی تفصیلی دورہ کیاچیف کارپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے بڈلف لائبریری ہال میں ملٹی میڈیا کے ذریعے بلدیہ گلگت کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر بلدیات حاجی عبدالحمید نے اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے تمام اداروں کو اپنے زمہ داری احسن انداز میں اد ا کرنے کی ضرورت ہے ہماری حکومت بنی  کچھ مہینے ابھی ہوئے ہیں ہماری کوشش ہے بلدیاتی اداروں کے مجموعی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات کریں اس سلسلے میں تما م اضلاع کا دورہ کرکے درپیش مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کروں گا۔اس موقع پر چیئرمین ایل سی بی سید اختر حسین رضوی نے کہاکہ کونسلات کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں لوکل کونسل بورڈ کے ساتھ قریبی رابطے  میں ہوں، علاوہ ازیں ڈائریکٹر گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد نے بلدیہ گلگت، ضلع کونسل اور گلگت بلتستان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مجموعی کارکردگی اورسمیت درپیش مشکلات اور چیلنجز سے آگا ہ کیا اور انکے حل کیلئے تعاون کی درخواست کی،پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت بننے کے بعد صوبائی وزیر بلدیات حاجی عبدالحمید کا بلدیہ گلگت، بڈلف ہاوس لائبریری گلگت اور ضلع کونسل گلگت کا پہلا دورہ تھا، حاجی عبدالحمید نے بڈلف ہاوس لائبریری کا تفصیلی دورہ کے موقع کے موقع پر لائبریری پڑھنے کیلئے آنے والے شہریوں سے بات چیت بھی کی، شہریوں نے لائبریری میں دستیاب سہولیات میں مزید بہتری کیلئے درخواست یقین دلایا کہ انہیں لائبریری میں تمام تر سہولیات میسر ہونگی انہوں نے موقع پر سیکریٹری بلدیات کو ہدایات دیں کہ لائبیریری مطالعے کیلئے آنے والے طلبہ اور طالبات کو آن لائن اور کتابوں کی مکمل سپورٹ فراہم کی جائیں تاکہ کورونا وائرس کے نتیجے میں بندش کے شکار سکولوں اور کالجوں کے طلبہ کو پڑھائی کا بہترین ماحول مل سکے، صوبائی وزیر بلدیات حاجی عبدالحمید کا صوبائی وزیر بننے کے بعد انکا اپنے اداروں کا یہ پہلا باقاعدہ آفیشلی دورہ تھا، اپنے دورے کے دوران انہوں نے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔