98

نائیجیریا : بورڈنگ اسکول پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا : سیکڑوں طالبات کو اغوا کرکے لے گئے


افریقی ملک نائیجیریا میں ایک بورڈنگ اسکول پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور سیکڑوں کو طالبات کو اغوا کرکے لے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک نائیجیریا کی ریاست زمفارا کے بورڈنگ اسکول سے نامعلوم مسلح افراد سیکڑوں طالبات کو اغوا کر کے لے گئے۔ اس علاقے میں ایک ہفتے میں طلبا کے اغوا کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

اسکول کے ایک استاد اور بچوں کے والدین نے اسکول پر مسلح افراد کے حملے اور طالبات کے اغوا کی تصدیق کی جب کہ زمفارا کے انفارمیشن کمشنر کا کہنا ہے کہ مغوی طالبات کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اندازے کے مطابق یہ سیکڑوں میں ہوسکتی ہے۔