48

پی ڈی ایم عمران خان کوسیاسی شہیدنہیں بننے دیگی،سعدیہ دانش

گلگت (پ۔ر) پیپلزپارٹی کی رکن گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ ووٹوں اور لوٹوں کی خرید و فروخت سے وزیر اعظم بننے والے کے اپوزیشن پر الزامات الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر منتخب ہونا تبدیلی سرکار کے منہ پر طمانچہ ہے۔ اراکینِ اسمبلی نے عمران نیازی کے جھوٹے بیانئے کو مسترد کردیا۔ یوسف رضا گیلانی کے بطورِ سینیٹر انتخاب پر جمہوریت پسندوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کے دامن میں جھوٹ اور یوٹرن کے سوا کچھ نہیں ہے۔ جہانگیر ترین کے ذریعے بدترین ہارس ٹریڈنگ کرنے والا عمران نیازی اپنی شکست پر خرید و فرخت کے الزامات لگا رہا ہے۔ تحریک انصاف کے اراکینِ اسمبلی نے پیسوں کے عوض نہیں بلکہ نیازی کے آمرانہ روئیے کے خلاف  ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کٹھ پْتلی وزیراعظم سِول ڈکٹیٹر بنا ہوا ہے۔ نام نہاد صادق و امین شخص نے جن اراکین پر پیسے لینے کا الزام لگایا اور بکاؤ مال کہا انہی سے آج اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔ اگر یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے اراکینِ اسمبلی نے پیسے لئے تھے تو نیازی نے انہیں این آر او کیوں دیا۔ ریاستِ مدینہ کی مثالیں دینے والے نے جن لوگوں کو بکاؤ مال کہا انہیں سے اعتماد کا ووٹ لے کر کہتا ہے میں کرپٹ نہیں ہوں جو کہ منافقت کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس ایوان کو مچھلی منڈی کہا اسی ایوان سے اعتماد کا ووٹ لے کر اپوزیشن پر تنقید کرنا دوہرا معیار ہے۔ جس آدمی کے قول و فعل میں تضاد ہو اس کی باتوں پر کسی کو اعتبار نہیں ہوتا ایسے لوگ بڑھکیں مارنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔ پی ڈی ایم عمران نیازی کو سیاسی شہید نہیں بننے دے گی بلکہ انہیں بتدریج عوام کے سامنے بے نقاب کرے گی۔ اگلے انتخابات میں تحریک انصاف کا کا وجود حرف غلط کی طرح مٹ جائے گا اور عمران نیازی لندن بھاگ جائے گا