114

چلاس: اسرائیل نامنظور ریلی ،ہزاروں لوگوں کی شرکت

چلاس(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام چلاس میں اسرائیل نامنظور ریلی نکالی گئی۔ریلی میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ریلی ڈی سی چوک سے صدیق اکبر چوک تک نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے نائب صدر بشیر احمد قریشی, مولانا شریف مولانا سجاء الحق,مولانا عارف,مفتی محفوظ,مولانا ہادی و دیگر نے کہا کہ اسرائیل کی ناجائز حکومت نے مقبوضہ فلسطین میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا ئے ہیں اور یہودی لابی مسلمانوں کیخلاف بین الاقوامی سازشوں میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہی ہے پاکستانی عوام دنیا کے نقشے پر اس ناجائز ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری فلسطین میں مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کو روکیں۔