24

کشمیر پریمیئر لیگ اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے درمیان ایم اؤ یوپر دستخط

کشمیر پریمیئر لیگ اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے درمیان ایم اؤ یوپر دستخط ہو گئے۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہمیرا دل کر رہا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کی ہر فرنچائز کے ساتھ کھیلوں،بھارت نے جموں  وکشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے، مجھے کوئی فکر نہیں کہ پڑوسی ملک میں کام  ملے گا یا نہیں،ایسا وقت ضرور آئیگا جب کشمیریوں کو آزادی ملے گی، کرونا وائرس کے دنوں میں کام کر رہا تھا تو لوگ کہہ رہے تھے کہ یہ وزیراعظم بننا چاہتا ہے،مستحق لوگوں کو ان کا حق دلانا سیاست سے بڑا کام ہے، ماضی میں میرے ،شعیب اختر اور عبدالرزاق کیساتھ بھی محمد عامر جیسا معاملہ ہوا، کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی ضرور بناؤں گا،کشمیر میں صحت کیلئے بھی کام کروں گا۔منگل کوکشمیر پریمیئر لیگ اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے درمیان ایم اؤ یوپر دستخط کی تقریب نجی ہوٹل میں ہوئی،تقریب میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی  اورچیئرمین کشمیر پریمیئر لیگ عارف ملک نے شرکت کی۔چیئرمین کشمیر پریمیئر لیگ عارف ملک نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے حوالے سے 5جنوری کو میرپور، 6جنوری کو باغ ، 7جنوری کو مظفرآباد میں ٹرائلز ہوں گے۔ہزاروں کی تعداد میں نوجوان ٹرائلز میں حصہ لیں گے،کشمیر پریمیئر لیگ کے ذریعے نوجوان کھلاڑی ڈومیسٹک ٹیم اور پھر پی ایس ایل میں بھی کھیلیں گے،کشمیر پریمیئر لیگ کے دوران بھی فنڈ ریزنگ کا کام کیا جائے گا، شاہد آفریدی سے جڑنے کے بعد ہم اپنے کاز کو بہتر سے بہتر طریقے سے نبھائیں  گئے۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے درمیان ایم او یو سائن ہونا خوش آئند ہے،بہت سی لیگز کا حصہ بنا ہوں لیکن کشمیر پریمیئر لیگ کے لیے بہت خواہش تھی کہ ہو،میری کوشش ہوگی کہ جتنا زیادہ ہوا میں کشمیر پریمیئر لیگ کے لیے کرنے کی کوشش کروں گا،میرا دل کر رہا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کی ہر فرنچائز کے ساتھ کھیلوں،کشمیر پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی شرط میں نے رکھی ہے کہ کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی بنے گی،کشمیر میں نہ صرف سپورٹس بلکہ صحت کے شعبے میں بھی کام کرنے کا پلان ہے۔