51

گلگت بلتستان میں انقلاب آرہا ہے، راجہ ذکریا

سینئر وزیر راجہ ذکریا خان مقپون نے کہا ہے کہ وزیراعلی خالد خورشید بہترین منتظم ہیں ان کی سربراہی میں صوبائی حکومت پوری آب وتاب کے ساتھ علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے کوشاں ہے وزیراعلی اور وزراء میں بڑی ہم آہنگی موجود ہے وزراء میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے گلگت کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلی خالد خورشید وفاق سے گلگت بلتستان کیلئے خصوصی فنڈز منظور کرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں خالد خورشید ایک نہایت ہی نفیس اور ملنسار شخصیت ہیں ان کے اندر بیشمار صلاحیتیں موجود ہیں وہ اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاکر علاقے کو پائیدار ترقی کی شاہراہ پر گامزن کررہے ہیں ان پر مخالفین کی تنقید شرمناک ہے انہوں نے کہاکہ سکردو شہر میں سیوریج لائن بچھانے کیلئے کروڑوں خرچ کئے جارہے ہیں بجلی کے بڑے منصوبوں کی تعمیر کیلئے جنگی بنیادوں پر کام ہورہاہے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں بڑا انقلاب آرہاہے تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آگئی ہے بڑے ترقیاتی کام ہورہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعلی خالد خورشید جلد بلتستان کا دورہ کریں گے اور مسائل حل کریں گے وزیراعلی کو بلتستان سے بڑی ہمدردی ہے انہوں نے کہاکہ جنگلات گلیشیئرز کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے کیونکہ جنگلات اور گلیشیئرز کا خاتمہ علاقے کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے جنگلات اور گلیشیئرز کے خاتمے سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوگا انہوں نیکہاکہ وفاقی اورصوبائی حکومت کے مابین بہترین ورکنگ ریلشین شپ ہے وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے کام کریں۔