50

گلگت بلتستان میں جشن مولود کعبہ کے موقع پر محافل میلاد

گلگت،سکردو(چیف رپورٹر)ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی حضرت علی علیہ السلام کا یوم ولادت وباسعادت مذہبی عقیدت واحترام اور جوش وخروش کے ساتھ منایاگیا چھوٹے بڑے علاقوں میں محافل میلاد منعقد کی گئیں پہاڑوں چوراہوں امام بارگاہوں مساجد دکانوں اور گھروں کی چھتوں پر زبردست چراغاں کیاگیا جس سے پورا علاقہ جگمگاتا رہا یوم علی کی مرکزی محفل میلاد جامع مسجد سکردو میں منعقد ہوئی بھٹو بازار سے یوم علی پر بہت بڑا جلوس نکالاگیا جس میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے جلوس کے شرکاء  پرجوش انداز میں نعرے لگاتے رہے جلوس کی گزرگاہوں پر خصوصی تبرکات تقسیم کئے گئے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا جامع مسجد  پہنچا جہاں محفل میلاد ہوئی۔ علی چوک سے بھی یوم علی کے موقع پر ریلی نکالی گئی سکردو شہر کے مختلف مقامات پر نیاز کا خصوصی اہتمام کیاگیا تھا گھروں میں خصوصی پکوان بھی تیار کئے گئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم علی کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے