گلگت سکردوروڈپرٹراماسنٹرقائم کرنے کافیصلہ

گلگت(خصوصی رپورٹ)بجٹ میں تمام اضلاع میں ہسپتالوں اور دیگر مراکز صحت کو بہتر طریقے سے مریضوں کی خدمت کے قابل بنانے کیلئے تقریباًایک ارب کی رقم مختص کی گئی ہے۔وزیرخزانہ مکینیکل شعبے کو فعال بنانے کیلئے محکمہ صحت میں خصوصی ورکشاپ قائم کی جارہی ہے جس میں خراب طبی آلات کی مرمت کو ممکن بنایا جاسکے گا۔گلگت سکر دور وڈ پر حادثات کے پیش نظر Trauma Center کا قیام عمل میں لایا جارہاہے۔قومی اور بین الاقوامی سطح پر جنرل نرسز کی طلب کو مد نظر رکھتے ہوئے سکالرشپ پروگرام کا آغاز کیا جارہاہے۔ اس کے علاوہ صوبائی دارلحکومت کے ہسپتالوں میں پروجیکٹ سٹاف کی تنخواہوں کیلئے بھی وسائل فراہم کئے جائیں گے۔