گلگت (پ ر) عوامی ایکشن کمیٹی کی مرکزی کابینہ کا ہنگامی اجلاس مرکزی چیرمین احسان علی ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما وزیر حسنین رضا کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ انتظامیہ انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے حسنین رضا کا شیڈول فور ریمانڈ غیر قانونی ہے، حکمران عوامی حقوق کیلئے اٹھنے والی ہر آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن اسطرح کے غیر قانونی اور انتقامی کارروائیوں سے عوامی حقوق کی جدوجہد مزید تیز ہوگی اجلاس میں لینڈ ریفارم ایکٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ حکومت لینڈ ریفارم ایکٹ کے نام پر عوامی کی ملکیتی زمینوں پر ناجائز قبضے کو قانونی شکل دینے کی کوشش کر رہی ہے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کسی صورت عوامی وسائل اور زمینوں کی لوٹ مار کی اجازت نہیں دیگی۔اجلاس میں بائولے کتوں کے حملوں کے باعث دو درجن سے زائد معصوم لوگوں کی جانیں ضائع ہونے کو حکومت کی نااہلی قرار دیتے ہوئے سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اور کہا گیا کہ گلگت بلتستان میں کتے تو نظر آرہے ہیں لیکن حکومت کہیں نظر نہیں آرہی جو حکومت کتوں کو قابو نہیں کر سکتی وہ عوام کیلئے کیا کریگی۔