رجیم چینج کے وقت خاموشی کے بدلے وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہوئی، آغاعلی

 سکردو(چیف رپورٹر)ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر سید علی رضوی نے انکشاف کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں رجیم چینج کے وقت کچھ لوگ ان کے پاس آئے اور انہیں پیشکش کی کہ وہ خاموش رہیں خاموشی کے نتیجے میں ان کی جماعت کے منتخب رکن اسمبلی کاظم میثم کو وزارت اعلی دی جائے گی  مگر انہوں نے وزارت اعلی کی پیشکش کو ٹھکرادیا اسی قسم کی پیشکش کاظم میثم کے پاس بھی کچھ لوگوں نے آکر کی لیکن انہوں نے بھی وزارت اعلی کی پیشکش ٹھکرادی اور وہ ثابت قدم رہے جس پر ہمیں ان کے اوپر ناز ہے رگیول میں نوجوانوں اور عمائدین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس اقتدار کی کوئی وقعت نہیں ہے ایم ڈبلیو ایم اور اسلامی تحریک قومی ہمیت کی بات کرتی ہے اسلامی اقدار کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اقتدار آنی جانی شے ہے مگر قومی اور دینی اقدار پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے غیرت مند لیڈر ہونے کا ثبوت دیا کبھی قومی مفاد پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہم جب کراچی اسلام لاہور پارا چنار گلگت اور دیگر شہروں میں پہنچتے ہیں تو ہمیں کاظم میثم کی قدر ہوتی ہے وہاں کے لوگ کاظم میثم کی قابلیت اور اہلیت کے معترف ہیں انہوں نے کہاکہ جب ہماری جماعت کے سابق رکن اسمبلی نے غداری کی تو ہم نے انہیں جماعت سے فارغ کردیا جو کام ہماری جماعت کے سابق رکن اسمبلی نے کیا تھا وہی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اراکین نے بھی کیا تھا مگر ان جماعتوں کے قائدین نے اپنے ارکان اسمبلی کے خلاف کچھ نہیں کیا محض چند پیسوں کیلئے انہیں معاف کردیا ہم نے اپنے اراکین اسمبلی کو سختی سے ہدایات دی ہوئی ہیں کہ وہ قومی مفادات پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ عوام جذبات سے نہیں ہوش سے کام لیں جذبات سے کام کرنے کا وقت گذر گیا قومی مفاد کی شاہراہوں کی تعمیر اور میٹلنگ کیلئے ہمیں ماہرینِ کی آرا اور تجاویز کا احترام کرنا ہوگا یولتر ہائی وے کے باقی حصے پر میٹلنگ ابھی نہ سہی تو مارچ اپریل میں ضرور ہوگی مگر عوام اس کی بنیاد پر اپنی وحدت کو ختم کریں کوشش کی جائے کہ اس اہم شاہراہ کی میٹلنگ کیلئے ماہرین کے مشورے پر عمل کریں ہم آج زبردستی کام کرائیں گے تو پراجیکٹ خراب بھی ہوسکتا ہے پراجیکٹ پر سولہ کروڑ روپے خرچ ہورہے ہیں میں عوامی مطالبے پر ذمہ داران سے ملوں گا اور ان کو سنوں گا مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل نکالوں گا چاہتا ہوں کہ عوام آپس میں اتحاد قائم رکھیں اتحاد ہوگا تو سب کچھ ملے گا ورنہ کچھ نہیں