اسلام آباد (پ ر) صوبائی ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن محمد اشرف صدا اور ضلعی صدر حاجی شفیق ارشد کی وزیر اعظم پاکستان کے مشیر شبیر احمد عثمانی سے ان کی دفتر میں تفصیلی ملاقات۔ ملاقات میں مسلم لیگی رہنماں نے جناب شبیر احمد عثمانی کی گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کرنے اور صوبہ کے اہم مسائلوں کو وزیر اعظم پاکستان اور اعلی فورم تک اجاگر کرنے اور حل کے لیے گرانقدر کردار ادا کرنے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ گلگت بلتستان میں جاری طویل لوڈشیڈنگ کو کم سے کم کرنے کے لیے مشیر وزیراعظم شبیر احمد عثمانی کی کاوشوں کو سراہا۔ مشیر وزیراعظم پاکستان نے گلگت بلتستان میں جاری میگا پراجیکٹس جن میں اسپتال ، بلتستان یونیورسٹی اور دیگر منصوبوں کے فنڈز کی بر وقت فراہمی کو یقینی بنانے کی وفد سے وعدہ کی یقین دہانی کرائی ۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ گلگت بلتستان وفاقی حکومت کے ترجیحات میں سر فہرست ہے۔ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے مصروف عمل ہیں اور بہت جلد صوبے کے بجلی، صحت، تعلیم، مواصلات ، سیاحت اور دیگر اہم شعبوں میں عوام مثبت تبدیل دیکھیں گے۔
