انتظامی معاملات میں بہتری کےلئے اختیارات ریجنل سطح پر منتقل کریں گے، چیف سیکرٹری

گلگت،چیف سیکریٹری نے گورنر کو گلگت بلتستان میں امن و امان اور دیگر انتظامی معاملات پر بریفننگ دی۔گورنر گلگت بلتستان نے چیف سیکریٹری کی تعلیمی پالیسی اور صحت کے شعبے میں بہترین سہولیات مہیا کرنے پر ان کی کارگردی کو سراہا اور تعلیم اور صحت کے معیار کو بہتر بنانے کےلئے مزید اقدامات اٹھانے پر زور دیا -چیف سیکریٹری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انتظامی معاملات کو مزید بہتر بنانے کےلیے انتظامی اختیارات کو ڈویڑنز/ ریجنل سطح پہ منتقل کِیا جائے گا جس سے عوامی مسائل ،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور امن و امان کو برقرار رکھنے کا فوری حل نکالا جائے گا۔ جو علاقے کی ترقی و خوشحالی کےلئے ایک مثبت قدم ثابت ہوگا۔ گورنر گلگت بلتستان نے چیف سیکریٹری کے ان اقدامات کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ ان کوششوں سے دور دراز علاقوں کے عوام بھی مستفید ہونگے-چیف سیکریٹری نے گورنر کو یقین دلایا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے اور اس سلسلے میں گورنر گلگت بلتستان کو ہر ہفتے باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا۔