غذر،دہشت گردی کا خطرہ، سکیورٹی ہائی الرٹ، چیک پوسٹوں پر پر سکاﺅٹس تعینات


غذر (بیورو رپورٹ)غذر میں سیکورٹی تھریٹ پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ،پولیس حکام کے مطابق دہشت گردی کے خطرے پر غذر کے بالائی علاقوں میں قائم چیک پوسٹوں میں پولیس کے ساتھ جی بی اسکاو ٹس کے جوانوں کو بھی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو بھی اسلحہ سے لیس کردیا گیاہے گاہکوچ سمیت ضلع بھر میں پولیس اور جی بی اسکاو ¿ٹس کے جوان مشکوک گاڑیوں کی تلاشی کے لئے مشترکہ طور پر کارروائیوں میں مصروف ہیں،ذرائع کے مطابق سیکورٹی تھریٹ سے عبادت گاہوں اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو بھی آگاہ کردیا گیاہے جس کے بعد مقامی رضاکاروں نے جو پاک فوج کے ریٹائرڈ اہلکارہیں سیکورٹی سخت کردی ہے پولیس حکام نے کہا ہے کہ نہ صرف ضلع غذر بلکہ دیامر ،سکردو اور گلگت میں بھی سیکورٹی تھریٹ ملی ہے جس کے باعث ان علاقو ں میں بھی سیکورٹی غیرمعمولی اضافہ کیا گیاہے۔