ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 92افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 92افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 22 ہوگئی،2 ہزار 28 نئے کیسز رپورٹ،پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 26 ہزار 695 ہوگئی۔ جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 40 ہزار 989، سندھ میں 3 لاکھ 20 ہزار 488، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 33 ہزار 450، بلوچستان میں 25 ہزار 370، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 608، اسلام آباد میں 81 ہزار 446 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 344 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 33 لاکھ 67 ہزار 920 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 523 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 52 ہزار 574 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 630 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 92 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 22 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 132، سندھ میں 5 ہزار 73، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 113، اسلام آباد میں 763، بلوچستان میں 258، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 548 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔