پراپرٹی خریدنا جرم نہیں،البتہ چھپانا جرم ہے، بیرسٹر گوہر

 چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ لوگوں کے پاس حق ہے وہ جہاں چاہے پراپرٹی خریدیں، یہ کوئی جرم نہیں، البتہ جرم پراپرٹی چھپانا ہے۔گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنماﺅں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بیرون ملک پراپرٹی خریدنے کی قانون میں ممانعت نہیں ہے، پراپرٹی خرید کر ڈکلئیر نہ کرنے پر کاروائی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان رول آف لا سیاسی استحکام کا ماحول پیدا کرے تو یہ انویسٹمنٹ ملک میں ہو سکتی ہے، پاکستانی اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں لیکن یہاں وہ ماحول ہی نہیں ہے، بھارت میں وہاں کے شہری اپنے ملک میں زیادہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں، یہاں کاروبار میں آسانی، زمینوں پر قبضے اور سرکاری ادارے ہراساں نہ کریں تو انویسٹننٹ آ سکتی ہے۔