ہائبرڈ حکومت کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے، کاظم میثم

سکردو (چیف رپورٹر) صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد کاظم میثم نے کہاہےکہ گلگت بلتستان میں رجیم چینج کا فارمولا آزمایا گیا فارمولا بنانے اور مدد کرنے والے دونوں پچھتا رہے ہیں جنہوں نے سہولت کاری کی تھی وہ اعتراف جرم کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ان کی سہولت کاری سے قائم ہونے والی ہائبرڈ حکومت کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے یہاں عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ کھیلا گیا اراکین اسمبلی کو دھمکیاں لالچ دیکر عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا یادگار شہدا پر عظمت شہدا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رجیم چینج کرنے والے علاقے کے مسائل کے اصل ذمہ دار ہیں جان آنی جانی شے ہے اس کی کوئی حثییت نہیں ہے ہم تاریخ میں مرنا نہیں چاہتے ہیں سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سینٹ میں ہماری آواز بنتے رہیں گے باقی جماعتیں تماشہ لگاتی رہیں ہم تین میں ہیں نہ ہی تیرہ میں ہیں ہمیں لولا لنگڑا سیٹ اپ دیا جارہاہے ہمارے حقوق سلب کئے جارہے ہیں ہم مریں گے کٹیں گے مگر اپنے عوام کو شرمندہ ہونے نہیں دیں گے ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ہمیں بڑی دھمکیاں دی گئیں ہمیں ذہنی ٹارچر کیا گیا ہم انتظار کرتے رہے کہ کب ہمیں اٹھایا جائے گا اور کچلا جائے گا ہم مرعوب نہیں ہونگے مجھے وزارت اعلی کی پیشکش بھی کئی گئی میں نے کہاکہ مجھے وزارت اعلی تو کیا اس بھی بڑی آفرز دی جائیں پھر بھی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری آغا علی رضوی اور دیگر علمائے کرام سے ہاتھ اٹھانے کیلئے تیار ہوں انہوں نے کہاکہ ہم کبھی اپنے عوام کو مایوس نہیں کریں گے ہمیں دھمکیاں دینے والے جان لیں کہ جان آنی جانی شے ہے جان قربان کریں گے مگر حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہاکہ گرین ٹورزم کے نام پر ہمارے وسائل پر قبضہ کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں غیر قانونی معاہدے کے ذریعے ہماری زمینیں ہتھیانے کی کوششیں ہورہی ہیں ہم اپنے علاقے کی زمینوں کی حفاظت کریں گے علاقے کی تہذیب و ثقافت اقدار کی پاسداری کریں گے یہاں مختلف بہانوں سے لوگوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ میرا حلقہ نمبر2 سب سے بڑا حلقہ ہے مگر اس حلقے کو پسماندہ رکھا جارہا ہے گمبہ سکردو کو سب ڈویژن بنادیا گیا کئی کئی یوسیز بنائی گئیں کئی تحصیلیں بنائی جارہی ہیں تعلیم صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں بھی کام کیا ہے۔