آزادکشمیر طرز پر غیر مقامی افراد کو زمینیں فروخت کرنے پر پابندی ہونی چاہیے، امجد حسین ایڈووکیٹ

گانچھے (محمد علی عالم) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ امید ہے جولائی میں حق ملکیت کا بل اسمبلی سے پاس ہو جائے گااس پر حکومت سمیت تمام سٹیک ہولڈرز راضی ہے اگر اس پر اپوزشن کی طرف سے بھی بل آئے تو ہم ووٹ دیں گے کیونکہ ہم نے عوام کے ساتھ وعدہ کیا ہوا ہے ہم حق ملکیت دینے کے لئے حکومت کا حصہ بنے ہیں حکومت میں ہونے کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے ہم اس پر جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی زمینوں کا یہاں کے عوام مالک ہے اس کی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے وہ ہم کریں گے۔ کشمیر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی غیر مقامی لوگوں کو زمینیں فروخت کرنے پر پابندی لگنی چاہئے دنیاکے اندر گلگت بلتستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے ایک سوال کے جواب میں امجدایڈوکیٹ نے کہا کہ سرکاری عمارتوں کو لیز پر دیا ہے یہ کوئی عوامی ایشو نہیں ہے اسکی حفاظت کی ذمہ داری عوام کی نہیں بلکہ حکومت کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اگلے سال جون میں بجٹ پیش کر کے اسمبلی تحلیل کریںورنہ نگران سیٹ کے زریعے چھے مہینہ چلانا پڑے گا کیونکہ نومبر کے بعد گلگت بلتستان میں موسمی حالات کے باعث الیکشن کرانا ممکن نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں آئیڈل جمہوریت نہیں ہے اس کا اثر گلگت بلتستان پر بھی ہوتا ہے