زمینداروں کو پودے،اعلیٰ کوالٹی بیج دےئے جائیں گے

گلگت(خصوصی رپورٹ)وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی کیلئے پائیدار منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ فروٹ کے درخت زمینداروں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ کے ذریعے زرعی شعبے کو فروغ دینے اور زراعت سے وابستہ افراد کی آمدن بڑھانے کیلئے خصوصی مدد فراہم کی جائے گی۔شہد کی پیداوار میں اضافے کیلئے مقامی زمینداروں کی مدد کی جائے گی۔زمینداروں میںاچھی اور زیادہ پیداوار والے بیچ تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قدرتی اور دیگر حادثات میں ہنگامی امداد کومد نظر رکھتے ہوئے ریسکیو 1122 کو مزید فعال بنایا جارہا ہے۔ریسکیو 1122 مرکزی دفتر اور درکار مشینری کیلئے وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔ پروجیکٹ سٹاف کے تنخواہوں کیلئے رقم مختص کی گئی ہے۔داریل اور تانگیر میں فوری امداد کو یقینی بنانے کیلئے ریسکیو 1122 کیلئے مشینری فراہم کی جائے گی۔جی بی ڈی ایم اے کے ذریعے کسی بھی ناگہانی صورت میں فوری امداد کو یقینی بنانے کیلئے اضافی وسائل مختص کئے گئے ہیں۔