کنٹیجنٹ ملازمین کی تنخواہ 37ہزار کردی گئی

گلگت (خصوصی رپورٹ) صوبائی وزیر خزانہ انجینئر محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سرکاری سکولوں کے طلبہ کو مفت کتابوں کی فراہمی کے لئے 35 کروڑ جبکہ کالجوں میں دور جدید سے ہم آہنگ کتابوں کی فراہمی کے لئے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ کنٹیجنٹ ملازمین کی کم از کم تنخواہ 37 ہزار کردی گئی۔ انہوں نے پیر کے روز بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں قدرتی آفات سے نمٹنے اور ان سے ہونے والے نقصانات کے تدارک کیلئے ایک ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹیجنٹ پیڈ ملازمین بشمول لوکل باڈیز اور ویسٹ مینجمنٹ کی مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ مالی سال میں ان کی کم سے کم تنخواہ 37 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی تجویز ہے۔