ڈینگی کا پھیلاؤ کم کرنے والا بیکٹیریائی تجربہ 77 فیصد کامیاب

مشرقی آسٹریلیا: 

مچھروں سے پھیلنے والےجان لیوا امراض میں ڈینگی شامل ہے۔ اب ایک تجربے سے اس کے پھیلاؤ کو 77  فیصد کم کرنے میں زبردست کامیابی ملی ہے۔

دوہرے اندھے (ڈبل بلائنڈ) مطالعے میں ماہرین نے مچھروں میں وولبیکیا بیکیٹریا متعارف کرایا جو ڈینگی وائرس سے لڑنے اور اسے تلف کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی تجرباتی آزمائش انڈونیشیا میں کی گئی اور 27 ماہ تک یہ تجربہ چلتا رہا۔ اس دوران جو نتائج سامنے آئے، ان میں پہلے کے مقابلے میں ڈینگی کا پھیلاؤ 77 فیصد تک کم رونما ہوا۔