گلگت(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ثریا زمان نے کہا ہے کہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے سخت اقدامات اٹھانے ہوں گے اور تمباکو کنٹرول ایکٹ 2020 پر فوری عملدر آمد وقت کی عین ضرورت ہے سماجی تنظیم سیڈو کے کوآرڈنیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے ہمیں اس پر سوچنا ہوگا کہ ہم اپنی نسل کو تمباکو اور منشیات سے کیسےدور رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو ایکٹ 2020 پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ نوجوان نسل کو تمباکو کی لعنت سے چھٹکارا دلایا جا سکے۔ اس موقع پرسماجی تنظیم سیڈو کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر گلگت نے کہا کہ سماجی تنظیم سیڈو تمباکو اور منشیات کے خلاف ہر میدان میں جنگ لڑ رہی ہے۔ تمباکو مافیا آئے روز نئی مصنوعات مارکیٹ میں لا رہی ہے جن کو ایمرجنگ ٹوبیکو پراڈکٹ بھی کہا جاتا ہے. سیڈو کی کوشش ہے کہ اس پر جلد قانون سازی کے ذریعے اس کے استعمال کو روکا جائے۔ تمباکو کنٹرول ایکٹ پر عملدرآمد کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ نارکوٹکس کنٹرول اس ضمن میں تیزی کے ساتھ کام۔کر رہا ہے جس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔
