ایئرپورٹ متاثرین،تاجروں کے مسائل پر حفیظ متحرک

اسلام آباد(پ،ر)سابق وزیراعلیٰ و صوبائی صدر مسلم لیگ(ن) حافظ حفیظ الرحمن کی سیکرٹری امور کشمیر جواد وسیم ملک سے گلگت بلتستان کے حالیہ اہم ایشوز پراہم ملاقات ہوئی ،ملاقات میں ضلع گلگت کے ائیر پورٹ متاثرین کے مسئلے کے ممکنہ حل،سوست میں کاروباری حضرات کے دھرنے وزیر اعظم کے ممکنہ دورے اورگلگت بلتستان حالیہ قدرتی آفات کے باعث ہونے والے نقصانات کے معاملات سر فہرست رہے۔ملاقات میں ائیر پورٹ متاثرین کے مسئلے کے حل کیلئے قابل عمل فارمولا بنانے کی تجویز پر اتفاق ہوا ، ملاقات میں سوست میں کاروباری افراد کے مسئلے کے حل کیلئے کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد پر اتفاق ہوا ،حفیظ الرحمن نے زور دیا کہ قدرتی آفات کے متاثرین کی مدد کے لئے وفاقی حکومت جی بی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے،اس موقع پر گلگت بلتستان میں وفاق کی مدد سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے پر بھی اتفاق ہوا ،ملاقات میں بجلی بحران کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی اور ہینزل پاور پراجیکٹ سمیت دیگر اہم منصوبوں کی ریوائز پی سی ونز کو منظوری کے لئے متعلقہ فورم پر جلد پیش کرنے کا عزم کیا گیا۔