پی ایس ایل: ٹائٹل کے حصول کے لئے پشاورزلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان جنگ آج ہوگی

ابوظہبی(آئی این پی)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )کا نیا چیمپئن کون ہوگا؟ فیصلہ (آج)جمعرات کو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جانے والے فائنل میں ہوجائے گا۔  ٹائٹل کے حصول کے لئے پشاورزلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان جنگ ہوگی۔ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ پشاور زلمی چوتھی مرتبہ فائنل کھیلے گا، سال دوہزار سترہ میں زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوہرا کرپہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ہیڈ ٹوہیڈ مقابلوں میں ملتان سلطانز کو برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طورپر8 میچز کھیلے گئے،جن میں سے5 میں ملتان سلطانز نے کامیابی حاصل کی۔