ماہرہ خان نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کر دی

 سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بیٹے کے ہمراہ خوبصورت و یادگار تصویر شیئر کر دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسپتال کے کمرے سے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔مذکورہ تصویر میں انہیں اپنے اکلوتے بیٹے اذلان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے یہ تصویر اذلان کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی ہے۔پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 24 برس کی عمر میں اپنی پوری دنیا کو دیکھتے ہوئے، جس کی نظریں مجھ پر ٹکی ہیں، صرف میرا ایک اذلان۔اداکارہ نے اپنے بیٹے سمیت تمام بچوں کے حق میں دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ میرے اذلان اور تمام بچوں کو سلامت رکھے، انہیں خوش و خرم، صحت مند اور لمبی زندگی عطا فرمائے۔ وہ صحیح راستے کا انتخاب کریں۔ وہ ہمیشہ شر سے محفوظ رہیں۔