غذر (بیورو رپورٹ) گائوں بوبر اور گلمتی میں بالے کتے نے ایک گھنٹے کے دوران 9 افراد کو کاٹ لیا، زخمی افراد میں چار خواتین ، دو بچے اور ایک مرد شامل ہیں متاثرہ افراد کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ پہنچایا گیا جہاں ان کی اینٹی ریبیز کی ویکسین لگا دی گئی ہے دوسری طرف باولے کتے کو بوبر کھٹم کے نوجوانوں نے موقع پر گولی مار کر ہلاک کیا ہے جبکہ تحصیلدار پونیال طارق لالک جان نے بلدیہ گاہکوچ کی شوٹر ٹیموں کے ساتھ بوبر اور گلمتی کا دورہ کیا جہاں شوٹر ٹیم نے کئی آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگا دیا ہے گلگت بلتستان میں بائولے کتوں کے کاٹنے کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ گئے ہیں جبکہ اب تک ضلع غذر سے 7 افراد اور گلگت شہر میں ایک درجن کے قریب افراد پاگل کتوں کے کاٹنے سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔