سکردو(چیف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکریٹری و سابق سینئر وزیر حاجی اکبر تابان نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے سکردو شہر میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے چالیس میگاواٹ سولر بجلی کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے جس پر اہلیان سکردو وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں یقینا چالیس میگاواٹ بجلی کے ملنے سے یہاں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کیڈٹ کالج سکردو کی گرانٹ میں اضافے کے مطالبے پر وزیراعظم نے وفاقی وزیر احسن اقبال اور اپنے پرنسپل سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس حوالے مفصل رپورٹ بناکر ان کو دیں تاکہ کیڈٹ کالج سکردو کی گرانٹ میں فوری طورپر اضافہ کیا جاسکے بلتستان یونیورسٹی کیلئے ہمارے مطالبے پر وزیراعظم نے پچاس کروڑ روپے کی فراہمی کا اعلان کردیا یونیورسٹی کیلئے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ ہم سب نے کیا ہے حفیظ الرحمن انجنیئر انور اور ہم سب نے یک زبان ہوکر علاقائی مسائل وزیراعظم کے سامنے رکھے وزیراعظم نے ہمارے مطالبے پر یونیورسٹی کو مالی بحران سے نکالنے کا اعلان کردیا انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے ملاقات بہت مفید رہی یہ ملاقات کئی حوالوں سے انتہائی اہمیت کی حامل تھی میرے خلاف قراردار پیش کرنے والوں کو وزیراعظم سے ملاقات کیلئے کیوں نہیں بلوایا گیا یہ سوال حافظ حفیظ الرحمن سے پوچھا جانا چاہیئے میرا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر انجنئیر امیر مقام جلد پارٹی کے دونوں دھڑوں کو بٹھائیں گے اور معاملہ نمٹ سکتا ہے