زرداری نے آئینی حق دینے کی یقینی دہانی کرائی ہے،ایوب شاہ

یاسین(ایم اے شاہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے ایک پروگرام یاسین میں منعقد ھوا جس میں عوام اور پی پی کے عہدیداران اورکارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر یاسین بھر سے نامی گرامی سیاسی افراد نے پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شرکت کی جو اس قبل دیگر سیاسی جماعتوں میں تھے۔ یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے رکن  جی بی کونسل محمد ایوب شاہ نے کہا کہ اج سے 57 سال قبل اسی دن شہید جمہوریت اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کمزورں کی جماعت ھے اس پارٹی نے ہر وقت مظلوم اور بے سہارا عوام کے ساتھ کھڑی ھوئی ھے یہ امیروں اور جاگیرداروں کی پارٹی نہیں ھے انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ میں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کرکے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے گزارش کی کہ اپ نے اڈر 2009 کے زریعے جی بی کو شناخت دیا ہے اب اس کو پاکستان کا آئینی اور قانونی صوبہ بنا دیں تاکہ وہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ حل ہوسکے اس پر انہوں نے کہاکہ اپ تھوڑا انتظار کرے میں گلگت بلتستان کو اور وہاں کی عوام کو ان کا آئینی حیثیت دوں گا اور ساتھ انہوں نے یہ بھی کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو بتائیں کہ وہ اپنی زمینیں اپنے پاس محفوظ رکھیں فروخت نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں جب ممبر جی بی اسمبلی بنا اس وقت جی بی میں پی پی کی صوبائی حکومت تھی اس وقت سول سپلائی گندم کی کوئی کمی نہیں تھی یاسین کے اندر جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ سب پاکستان پیپلز پارٹی کی مہربانی ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی جدوجہد اور تعمیرتی کاموں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کیاکہ ہمارے سیاسی افراد جب اسمبلی سے باہر ہوتے ہیں تو پورے جی بی میں جاکر حق حاکمیت اور حق ملکیت کا نعرہ بلند کرتے ہیں اور جب اسمبلی میں پہنچ جاتے ہیں تو اسے بھول جاتے ہیں ۔ تقریب سے ہیڈ ماسٹر رٹائرڈ فخر الدین ، ایڈوکیٹ کریم اللہ ، ایکس اے ایس ائی محمد نیاز ، ایکس مدرس عبدالرشید ، صدر ایکشن کمیٹی بہادر امان شاہ ، ایکس مدرس قدیر خان ، صدر پیپلز پارٹی سب ڈویثرن یاسین محمد یعقوب شاہ، جنرل سیکرٹری خلیفہ نادر علی ، انفامیشن سکریٹری ضلع غذر علی غلام ، نمبر دار سرفراز ، مہتر جان اور حوالدار شیر مرادسمیت دیگرںمقررین نے خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالحمید خان نے کہاکہ ہم آج حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو فوری طور پر آئینی حیثیت دیکر یہاں کے عوام کو ان کا بنیادی انسانی حق دے۔ انہوں نے کہاکہ راجگی نظام بھٹو نے ختم نہیں کیاہے بلکہ 1966 میں جب محبوب ولی خان فوت ہوئے تو یاسین کے عوام نے کسی کو راجہ قبول نہیں کیا انہوں نے کہاکہ اس وقت سے لیکر اب تک ھمارے علاقے میں ہر انتظامی افیسر نیچے سے آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں سکول بنایا ٹھرڈ کلاس آپ نے ہسپتال بنایا وہ تھرڈ کلاس اپ نے ہمارے لیے کیا کیا ہے آپ کا سکول اس لیول کا ھونا چاہیے کہ دور دراز علاقوں سے بچے ایڈمیشن کے لیے آئے اور ہمارے بچوں کو کراچی لاہور اور اسلام آباد جانے کی ضرورت نہ ہو اور ہسپتال ایسی ہے آپ ہمیں بے قوف نہ بنائے آج ہی بند کرو گے تو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔