کھرمنگ (سرور سکندر) سکریڑی صحت آصف اللہ نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی یونٹس میں ادویات کی کمی برداشت نہیں کریں گے کسی مریض کو ایک کینولا تک باہر سے خرید نہ پڑے اگر ایسی کوئی شکایت آئی تو زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کریں گے ۔سول ہسپتال مہدی آباد کے دورے کے موقع پر عمائدین مہدی آباد سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہسپتال میں لیبارٹری کے ضروریات جلد فراہم کریں گے ایک ہفتے میں ٹینڈر مراحل میں پہنچانے کی ہدایت جاری کردی ۔انہوں نے مزید کہا کہ سول ہسپتال مہدی آباد میں ڈنٹیسٹ سمیت ڈینٹل سٹاف کی خالی پوسٹ پہ جلد ڈاکٹر اور ٹیکنیشن تعینات کیا جائے گا ۔ خواتین سے جڑی امراض کے علاج و تشخیص کے لئے جلد ایل ایم او تعینات کریں گے ۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہو مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں اور ان کی علاج و معالجے کے لئے کوئی کثر نہیں چھوڑیں۔سیکرٹری صحت آصف اللہ خان نے ہسپتال کے تمام ڈیپارمنٹس کا دورہ کیا اور اے ایم او ڈاکٹر وزیر صادق نے ہسپتال سے متعلق تفصیلی بریفینگ دی ،جبکہ انہوں نے بیس بیڈ ہسپتال کی زیر تعمیر عمارت کا بھی دورہ کیا ایکسئین تعمیرات کھرمنگ اشرف حسین نے انہیں تعمیرات کے حوالے سے بریفینگ دی اور ہدایات جاری کیں۔ ان کے ساتھ ڈائریکٹر صحت بلتستان ڈاکٹر اشرف کریمی اور ڈائریکٹر پلاننگ محکمہ صحت ڈاکٹر مبشر بھی موجود تھے۔