وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پرمبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کے عوام کو53ویں قومی دن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔متحدہ عرب امارات دنیا بھر میں جدت اور ترقی کی قابل تقلید مثال ہے۔متحدہ عرب امارات نے قدیم روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ترقی کی معراج حاصل کی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ورک فورس نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا۔ یو اے ای کے قومی دن پراپنے بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات مسلم دنیا کا اہم ترین ملک ہے، یو اے ای کی ترقی دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔ متحدہ عرب امارات نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا پورا ساتھ دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی اقتصادی اورسفارتی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے،دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی مزید ترقی اور استحکام کے لیے دعا گو ہوں۔