بازار میں برقعہ پہننے کے باوجود لوگ پہچان جاتے ہیں ، ماہرہ خان

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ برقعہ پہن کر بازار جاتی ہیں تو بھی لوگ انہیں پہچان لیتے ہیں۔ گزشتہ روز ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ شاپنگ کیلئے ایک دو بار میں لاہور اور کراچی کے بازاروں میں برقع پہن کر گئی بھی ہوں لیکن لوگ میری آواز سے مجھے برقع پہنے ہوئے بھی پہچان لیتے ہیں اور میں خاموش رہوں ایسا ہو نہیں سکتا پھر مزہ ہی نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ میں بازار جاتے ہوئے سر سے پیر تک مکمل ڈھکی ہوئی ہوتی ہوں لیکن جیسے ہی میں بولنا شروع کرتی ہوں لوگ مجھے پہچان لیتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ آپ ماہرہ خان ہیں نا؟ تو میرا اس طرح بازار جانے کا پلان فیل ہوجاتا ہے۔