شگر(بیورو رپورٹ)صوبائی وزیرصحت راجہ اعظم خان نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ، تعلیم کے ساتھ ہی انسان اپنی منزلوں تک پہنچ سکتے ہیں ۔ اسوہ ایجوکیشن سسٹم کا بلتستان پر احسان ہے ۔ کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ میں اسوہ کا اہم کردار ہے شیخ محسن نجفی کی سوچ اور ویژن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے شیخ محسن نجفی کی خدمات قابل تحسین ہے ۔ تعلیم و تربیت میں اسوہ کا کلیدی کردار ہے ۔ محسن ملت کا احسان قیامت تک بلتستان کی قوم کبھی بھلا نہیں سکے گی۔ اسوہ پبلک سکول شگر کے سالانہ اعلان نتائج و تقسیم انعامات کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات محنت کا سفر ہمیشہ جاری رکھے ، انتھک محنت کی وجہ سے کامیابی حاصل ہوتی ہے ۔ اسوہ کا بلتستان میں تعلیمی نظام میں اہم کردار ہے اسوہ کا طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے ۔ دور حاضر سائنس و ٹیکنالوجی کا دور ہے ۔ اسوہ جیسے ادارے جدید تقاضوں کے تحت نظام تعلیم فراہم کر رہا ہے جو خراج تحسین ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ شگر سید محمد طلحہ ،ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے کہاکہ علم کے حصول کے لیے ہمیشہ جدو جہد جاری رکھنا چاہیے ، علم روشنی ہے اس سے ہی معاشرے کی ترقی ممکن ہے ، اگر دنیا میں اپنے آپ کو منوانا ہے تو علم سے ہی منوایا جا سکتا ہے۔تقریب میں صوبائی صدر راجہ اعظم خان، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی، امام جمعہ سید طحہ سمیت والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسوہ سکول شگر کے پرنسپل سید محسن الموسوی نے کہا کہ اسوہ سکول شگر جدید طرز تعلیم کی فراہمی کے کے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے ۔ سکول میں جدید آئی ٹی کلاسسز جاری ہے اس کے علاہ سکول کی نئی عمارت کا کام بھی جلد شروع ہو جائے گااسوہ سکول شگر میں سال 2024 میں جماعت ہفتم کی کوثر پروین نے سٹوڈینٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ حیان نے دوسری اور زیغم عباس نے تیری پوزیشن اپنے نام کی ۔