یاسین،لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ، نظام درست کرنے کے لئے چار دن کی مہلت

یاسین (معراج علی شاہ)یاسین کے بالائی علاقہ سندی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سینکڑوں افراد نے محکمہ برقیات غذر کے خلاف احتجاج کیا ۔مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ یاسین میں چار پاور ہاوس وافر مقدار میں پانی اور ضرورت کے مطابق ٹیکنیکل سٹاف ہونے کے باجود بلب روشن کرنے کے لئے بجلی کا نہ ہونا محکمہ برقیات غذر کی نااہلی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات غذر کی جانب سے یاسین دستیاب بجلی سے پہلے یاسین کی ضرورت کو پورا کرے اس کے بعد اضافی بجلی سب ڈویژن گوپس کو دے ۔یاسین کے عوام کو اندھرے میں رکھ بجلی سب ڈویژن گوپس کو دینا یاسین کے عوام کے ساتھ نہ صرف زیادتی ہے بلکہ عوام یاسین کی توہین ہے۔انہوں محکمہ برقیات غذر کو فوری طور پر سیلی ھرنگ پاور ہاوس سے سب ڈویژن گوپس کے جانب جانے والی بجلی کو منقطع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 72گھنٹوں میں یاسین میں بجلی کی نظام کو درست نہ کرنے کی صورت میں عوام سیلی ھرنگ پاور ہاوس سے گوپس جانے والی لائن کو خود جاکر منقطع کرینگے اور اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کی صورت میں ذمہ دار ایکسین واٹراینڈ پاور غذر محبت خان اور ایس ڈی او برقیات یاسین غازی پر عائد ہو گی ۔دریں اثنا ایس ڈی او محکمہ برقیات یاسین محمد غازی نے احتجاجی مظاہرین سے یاسین میں بجلی نظام کو درست کرنے کے چار دنوں کی مہلت لی اور عوام سے بجلی بچانے کے لئے بھاری برقی الات استعمال نہ کرنے اضافی بلب بند رکھنے کی اپیل کرتے ہوے کہا کہ یاسین میں اس وقت بجلی پیداواری صلاحیت 33 کہے جبکہ لوڈ 44سو ہے محکمہ برقیات کو 1ہزار کلوواٹ کی کمی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سب ڈویژن یاسین سے سب ڈویژن گوپس کو 150کلوواٹ بجلی دی جارہی ہے۔