یاسین، کم وولٹیج کیخلاف احتجاج، مین روڈ بلاک

 یاسین (معراج علی شاہ)یاسین کے بالائی علاقہ سلطان آباد کے عوام کا بجلی کے کم وولیٹج ملنے پر یاسین گلگت مین روڑ کو  ہر قسم کے ٹریفک کے لے بند  کرکے محکمہ برقیات غذر کے خلاف شدید احتجاج کیا۔احتجاجی مظاہرین نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ بجلی کی کم  ووولیٹج کے باعث کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔واٹرکی ایرگیشن پمپ بند ہونے کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے سے گھروںمیں پینے کے لئے پانی تک دستیاب نہیں، بجلی وولٹیج کو بڑھایا جائے۔برانداس یاسین کے مقام پر  نصب شدہ ڈی پولز  کو ہٹایا جاے ۔پاور ہاس تھوئی یاسین میں تعینات  جانبدار ملازمین کی ٹرانسفر کو یقینی بنایا جائے ان ملازمین کی جانبدارانہ حرکتوں کے باعث بیشتر علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ۔احتجاجی مظاہرین سے اپنے خطاب میں سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و صدر  پی ٹی آئی گلگت ڈویژن راجہ جہانزیب نے کہاکہ  یاسین میں چار  بجلی گھر مناسب مقدار میں پانی اور ضرورت کے مطابق سٹاف دستیاب  ہونے کے باوجود صرف بلب روشن کرنے کے لئے بجلی کا نہ ہونا اور  لوڈشیڈنگ کرنا بہت زیادتی ہے۔عوام سلطان آباد کی مطالبات بالکل جائز ہے جو مطالبات عوام سلطان آباد نے پیش کئے ہیں ان کو فوری طور پر حل کیا جائے۔حکومت کی زمہ داری ہے کہ  پاور ہائوس کی مشینوں میں جو خرابی ہے اس کو ٹھیک کرے۔تحصیلدار یاسین نے اس موقع پر آکر مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کئے جس پر مظاہرین منتشرہوئے۔ واضح رہے کہ یاسین میں گزشتہ دو سے ہر دوسرے تیسرے دن محکمہ برقیات غذر کے خلاف یاسین کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔