حماس نے مزید اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت چماس نے مزید 2 اسرائیلی یرغمالیوں کو خان یونس میں ریڈ کراس کے حوالے کر دیا ۔اسرائیلی یرغمالیوں اوفر کالدرون اور یارڈن بیباس کو رہا کیا گیا ۔عرب میڈیا کے مطابق تیسرے اسرائیلی یرغمالی کیتھ سیگل کو غزہ سٹی میں ریڈ کراس کے سپرد کیا جائے گا جبکہ جواب میں اسرائیل 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ جنگ بندی معاہدے کے پہلے 42 روزہ مرحلے میں 33 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 1900 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کیا جا رہا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے کے مذاکرات پیر کو شروع ہوں گے، جن میں باقی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کے مستقل خاتمے پر بات چیت کی جائے گی۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق جنگ بندی کے بعد آج رفح کراسنگ سے 50 فلسطینی مریضوں کی مصر منتقلی متوقع ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے طولکرم اور جنین پناہ گزین کیمپ میں عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا، ڈرون سے ہوئی بمباری میں مزید 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔